• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔روس تعلقات کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر مبنی ہیں، چینی وزیر اعظمتازترین

April 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات غیر جا نبدارانہ، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر مبنی ہیں۔

چینی وزیر اعظم  نے روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور روس کے درمیان نئے دور کے رابطوں کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے اعلیٰ سطح ترقی کو مستحکم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات باہمی وقار، باہمی اعتماد اور باہمی فائدے کی بنیاد پر نہ صرف اپنی ترقی اور تجدید شباب بلکہ بین الاقوامی انصاف اور شفافیت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

لی نے زور دیا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے حالیہ کامیاب دورے کے دوران انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پو تن کے ساتھ مشترکہ طور پر دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے ایک نیا خاکہ تیار کیا ہے جو دو طرفہ تعاون کے لئے ایک نئی راہ ہے۔

لی نے مزید کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کو اپنی ریاستوں کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنا چاہیے اور نئی ترقی کے حصول کے لئے چین اور روس کے درمیان حقیقت پسندانہ تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے۔

میشوستن نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی قوانین اور اجتما عیت کے اصولوں پر قائم ہیں جو کہ عالمی امن اور استحکام کے لئے ایک اہم جزو ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اس وقت یہ تعلقات تاریخی بلندی پر ہیں اور صدر شی کا حالیہ دورہ روس مکمل طور پر کامیاب رہا جس نے چین۔ روس تعلقات کے ایک نئے دور کا آ غاز کیا ہے۔