• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ روس تعلقات کو مستحکم کرنا و فروغ دینا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، چینی صدرتازترین

January 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ تین چوتھائی صدی میں چین۔ روس تعلقات میں پیشرفت یہ ظاہر کرتی ہے کہ مستقل اچھے ہمسایہ دوستی، جامع اسٹریٹجک ہم آہنگی اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مشتمل دوطرفہ تعلقات کو مسلسل مستحکم کرنا اور انہیں فروغ دینا دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرنے سمیت بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترتا اور وقت کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بات چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ سال نو کی مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے میں کہی ۔

صدرشی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی صدر پوتن اور روسی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیوں اور غیر مستحکم بین الاقوامی اور علاقائی حالات کے باوجود  چین ۔ روس تعلقات نے ہمیشہ مثبت اور مستحکم ترقی کو برقراررکھا ہے اور 2023 میں درست سمت میں تیزی سے پیشرفت کی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ رواں سال ماسکو اور بیجنگ میں ہونے والی دو ملاقاتوں میں ان کے اور صدر پوتن کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔

اپنے پیغام میں روسی صدر پوتن نے چینی صدر شی کو سال نو کی مبارکباد دی اور دوستانہ چینی عوام کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پوتن نے کہا کہ ان رواں سال دو ملاقاتیں ہوئیں جس سے ایک نئے دور میں روس ۔ چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کو تقویت ملی۔

پوتن نے کہا کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ دو طرفہ تجارت مقررہ وقت سے قبل 200 ارب ڈالرکا ہدف عبور کرچکی ہے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔