• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین روس گیس پائپ لائن منصوبے کا اہم حصہ مکمل ہو گیاتازترین

December 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین روس ایسٹ روٹ قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے کا ایک اہم حصہ مکمل ہو گیا ، جس سے روس سے قدرتی گیس کو چین کے مشرقی اقتصادی پاور ہاؤس شنگھائی تک پہنچایا جا سکے گا۔

تعمیراتی کمپنی پائپ چائنہ نے بدھ کو بتایا کہ  5 ہزار111 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کے ساتھ، یہ سرحد پار گیس پائپ لائن شمال مشرقی صوبے  حئی لونگ جیانگ کے سرحدی شہر ہیی ہی کے راستے چین میں داخل ہونے کے بعد ملک کے صوبائی سطح کے نو علاقوں سے گزرتی ہے، یہ پائپ لائن بیجنگ، شنگھائی، اور تیانجن سمیت اپنے روٹ کے ساتھ واقع علاقوں کو قدرتی گیس فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق، 2025 تک، پائپ لائن سے سالانہ 38 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس کی فراہمی متوقع ہے، جس سے سالانہ 16کروڑ40لاکھ  ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوگا۔

کمپنی نے کہا کہ توانائی کی اس اہم راہداری سے ملک کے مشرقی علاقوں میں انرجی سیکورٹی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں تیزی آئے گی۔