• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین رواں سال 200 سے زیادہ خلائی جہاز روانہ کرے گاتازترین

January 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ  ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی)کا  2023 میں 60 سے زیادہ خلائی مشنز کے ساتھ 200 سے زیادہ خلائی جہازبھیجنے کا ارادہ ہے۔

بدھ کو جاری سی اے ایس سی کی رپورٹ میں 2023 کے دوران ملک کی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی سرگرمیوں کے منصوبوں بارے تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سال کے دوران  تیانژو-6 مال بردار جہاز، شینژو-16 اور شینژو-17انسان بردار خلا میں بھیجے جائیں گے، تاکہ چین کی خلا میں  داخلے اور استعمال اورتحقیق کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

سی اے ایس سی کے مطابق بے ڈو-3نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے  تین بیک اپ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے اور یہ کہ نئی نسل کے کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سسٹم کی تعمیر کا کام اس سال تیز کیا جائے گا۔

کارپوریشن نے اضافی راکٹ لے جانے کی صلاحیت کے بارے میں معلومات جاری کرنے اور تجارتی صارفین کے لیے لانچنگ کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔