• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ریلوے سے مال کی ترسیل میں 4.7 فیصد اضافہتازترین

January 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریلوے مال برداری کا حجم 2022 میں 3.9 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد زائد ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس ریلوے کی مال بردار خدمات 478.6 ارب یوآن (تقریباً 69.23 ارب امریکی ڈالرز) رہیں جو 2021  کی نسبت 9.8 فیصد زائد ہے۔

چین میں 2022  کے دوران تقریباً 4 ہزار 100 کلومیٹر نئی ریلوے لائنز فعال ہوئیں ،ان میں نصف سے زائد تیز رفتار ریلو یز تھیں۔

قومی ریلوے آپریٹر کو توقع ہے کہ رواں سال مسافروں کے سفر میں 2022  کی نسبت 67 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا اور اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ  نقل و حمل کی مجموعی آمدن وبا سے قبل کی سطح پر لوٹ جائے گی۔

سال 2023  کے دوران 3 ہزار سے زائد نئی ریلوے لائنز فعال ہوجائیں گی جس میں 2  ہزار 500 کلومیٹرز تیز رفتار ریلو یز ہوں گی۔