بیجنگ(شِنہوا)چین میں اقتصادی سرگرمیوں کا ایک اہم اشارہ ریل مال برداری کا حجم سال کے پہلے سات مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد بڑھ گیا، جو کہ 2022 کی پہلی ششماہی میں توسیع کے رجحان کو جاری رکھتا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، اس عرصے کے دوران چین کے ریلوے کے ذریعے 2ارب89 کروڑ ٹن سے زیادہ کارگو منتقل کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ صرف جولائی میں، چین کی ریلوے نے 41کروڑ43لاکھ30ہزار ٹن کارگو نمٹایا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصے کے دوران، چین کے ریلوے کے ذریعے کارگو ٹریفک کا ٹرن اوور حجم گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد بڑھ کر 20 کھرب50ارب ٹن کلومیٹرز تک پہنچ گیا۔