بیجنگ(شِنہوا) چین میں ہفتہ بھر کی قومی دن کی تعطیلات کے تیسرے دن پیر کو 57 لاکھ 50 ہزار ریلوے مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔
قومی ریلوےآپریٹر ، چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق پیر کو تعطیلات کے سفر ی رش سے نمٹنے کے لیے کل 7 ہزار 858 ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ اتوار کو چین کی ریلوے نے تقریباً 64 لاکھ 50 مسافروں کے سفر کا بندوبست کیا۔
ملک بھرمیں ریلوے کے مقامی حکام نے نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور خدمات کو بہتر بنایا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ وبائی مرض سے بچاؤ کے اقدامات جیسے جراثیم کشی ، جسمانی درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کوڈ اور ٹریول کوڈ چیک کیے ہیں ۔
توقع ہے کہ چین کی ریلوے 28 ستمبر سے 8 اکتوبر 2022 تک جاری رہنے والی 11 روزہ قومی دن کی تعطیلات کے سفری رش کے دوران 6 کروڑ85 لاکھ مسافروں کے سفر کا بندوبست کرے گی۔