• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پر الزام تراشی عالمی موسمیاتی گورننس کے لیے نیک شگون نہیں ہے:مندوبین کوپ28تازترین

December 16, 2023

دبئی (شِنہوا) دبئی میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کوپ28 کے مندوبین نے چین کو قابل تجدید توانائی کی ترقی کا چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ پر الزام تراشی عالمی موسمیاتی گورننس کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے فریقین کی کانفرنس کے 28 ویں اجلاس (کوپ28) کے دوران، کچھ مغربی سیاست دانوں نے یہ بیانیہ گھڑا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ "چین کا فی کس کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔"

چین کے قومی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی حکمت عملی و بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر شو ہوا چھنگ نے کہا کہ اعداد و شمار نے ایسے بے بنیاد الزام کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

اس بات پر عالمی اتفاق رائے ہے کہ ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ کے بڑے شراکت دار ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل کی چھٹی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے گلوبل وارمنگ کی 58 فیصد وجہ  1990 سے پہلے کی انسانی سرگرمیاں ہیں۔