بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریلوے آپریشن مستحکم رہا ہے اور اس کی مجموعی کاروباری آمدن 579.4 ارب یوآن (تقریبا 81.46 ارب امریکی ڈالر) اور خالص منافع 1.7 ارب یوآن رہا۔
چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس مدت کے دوران چین میں ریلوے سے 2.1 ارب سفری دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 18.4 زائد اور ایک ریکارڈ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں یومیہ اوسطا 10 ہزار 256 مسافر ٹرینیں چلائی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 9.4 فیصد زائد ہیں۔
پہلی ششماہی میں ریلوے سے 1.92 ارب ٹن سے زیادہ سامان کی نقل وحمل بھی ہوئی۔
کمپنی کے مطابق اس عرصے میں ریلوے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 337.3 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.6 فیصد اضافہ اور ریکارڈ سطح ہے۔
رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین۔ یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے 10 لاکھ 40 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس(کنٹینرز) سے زائد سامان کی نقل و حمل کی گئی جوگزشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔