• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، پہلی ششماہی کے دوران اندارج شدہ کمپنیوں کی آمدن و منافع میں استحکامتازترین

September 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اے شیئر مارکیٹ میں اندارج شدہ  کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم آپریشن برقرار رکھا۔

چائنا ایسوسی ایشن فار پبلک کمپنیز نے 5 ہزار 340 کمپنیوں کے پہلی ششماہی کے مالیاتی حسابات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس مدت کے دوران اندارج شدہ کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدن 348.9 کھرب یوآن (تقریباً 49 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جبکہ ان کا خالص منافع 31.3 کھرب یوآن رہا۔

جن کمپنیوں نے اپنے مالی حسابات جاری کئے ہیں ان میں سے 3 ہزار 32 کمپنیوں کی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ 4 ہزار 141 کمپنیوں نے پہلی ششماہی میں منافع حاصل کیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اندارج شدہ کمپنیوں نے اس مدت میں نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات دونوں میں تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کا سلسلہ جاری رکھا اور ان کی تحقیق و ترقی میں مجموعی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 1.3 فیصد اضافے سے 750 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔