بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران رجسٹرڈ فوجداری مقدمات کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.1 فیصد کمی ہوئی،جرائم کی تعداد میں مسلسل کمی کا یہ 14واں ماہ ہے۔
نائب وزیر برائے پبلک سیکورٹی چھی یان جون نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فوجداری مقدمات کی شرح میں یہ کمی طویل مدتی سماجی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ملک کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا نتیجہ ہے،جس کی وجہ سے اس سے پہلے 2023 میں درج کیے گئے مجرمانہ نوعیت کے مقدمات میں اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.8 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔
رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ٹیلی کام فراڈ کے کیسز میں 23.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی، اوراس شعبے میں 11 ماہ سے کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں احساس تحفظ مسلسل مستحکم ہوا ہے اور 2023 کے لیے چین کا عوامی تحفظ کا انڈیکس 98.2 فیصد رہا، جس میں مسلسل چوتھے سال 98 فیصد سے اوپر کی سطح برقرارہے۔