• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پہلے ہی عالمی معیشت کا انجن بن چکا ہے، کروشیائی ماہرتازترین

February 08, 2023

زغرب(شِنہوا)کروشیا کے ایک  ماہرنے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین دنیا کی معیشت کا رہنما بننے کے لیے تیار ہے۔کروشیا کے سابق وزیر اقتصادیات اور اس وقت  زغرب یونیورسٹی میں فیکلٹی آف اکنامکس کے پروفیسرلجوبو جورسک  نے  کہا کہ مستحکم  اقتصادی ترقی اور اپنے  بڑے حجم  کی وجہ سے چین پہلے ہی عالمی معیشت  کا انجن کا مقام حاصل کرچکا ہے۔جورسک نے کہا کہ گزشتہ 20  سے 30 برسوں کے دوران  امریکی معیشت سست رفتاری کا شکارہے جبکہ چینی معیشت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ چین کی مجموعی ملکی  پیداوار(جی ڈی پی) گزشتہ سال تقریبا 18 ہزار ارب  امریکی ڈالر تک بڑھ گئی جس کا مطلب ہے کہ  اس وقت یہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے تازہ ترین تخمینے کے مطابق چین کی معیشت رواں سال واپس پلٹنے  والی ہے۔ نوول کرونا وائرس عالمی وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد نقل و حرکت اور سرگرمی میں تیزی آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت کو فروغ ملے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی  معیشت رواں  سال 5.2 فیصد بڑھے گی جوکہ  گزشتہ سال 3 فیصد تھی اور اس طرح عالمی ترقی میں ایک چوتھائی حصہ ڈالے گی ۔جورسک نے ان پیش گوئیوں سے اتفاق کرتے ہوئے یہ بات واضح  کی ہے کہ  اگرچہ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض نے چین کی معیشت کو کسی حد تک سست کردیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے عالمی وبا کے اقدامات کو بہتر کرنے کے بعد اس کی مستحکم  بڑھوتری  دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔جورسک نے کہا کہ گزشتہ 20 سے 30 برسوں کے دوران  چین نے اپنے اقتصادی ڈھانچے کو تبدیل کیا ہے اور چین کی معیشت مزید لچکدار ہو گئی ہے۔ اس کی بہت بڑی آبادی اور منڈی ہے۔تاہم جورسک نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  امریکہ کی زیر قیادت مغربی دنیا چین کے عروج کو ایک چیلنج کے طور پر دیکھتی ہیکیونکہ موجودہ عالمی نظام اب بھی دوسری جنگ عظیم کے بعد 1945 میں ہونے والی اس کی تنظیم نو پر قائم ہے۔ جورسک نے کہا کہ  اس کے باوجود چین یقینی طور پر عالمی اقتصادی رہنما کے طور پر امریکہ کی جگہ لے گا۔