بیجنگ (شِںہوا) چین میں فروری 2023 کے شروع میں جنوری کے اختتام کی نسبت اہم پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 اشیاء میں سے 35 میں کمی اور 12 میں اضافہ ہوا۔اس میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین ، کوئلہ ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔
یہ اعداد و شمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں ہر 10 روز کے بعد تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کاروں سے حاصل کرکے جاری کئے جاتے ہیں۔