• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، پاور بیٹری کی پیداوار میں 2022 کے دوران اضافہتازترین

January 15, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پاور بیٹریوں کی تنصیب شدہ صلاحیت میں 2022 کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے  جس کا سبب ملک میں نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں تیز ی ہے۔

چائنہ آٹوموٹِو بیٹری اینوویشن الائنس کے مطابق گزشتہ برس نئی توانائی گاڑیوں کی تنصیب شدہ صلاحیت 294.6 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 90.7 فیصد زائد ہے۔

سال 2022 کے دوران نئی توانائی گاڑیوں میں تقریباً 183.8 گیگا واٹ آورز کی لیتھیم آئن بیٹریاں نصب کی گئیں جو ایک برس قبل کی نسبت 130.2 فیصد زیادہ اور کل تعداد کا 62.4 فیصد حصہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف دسمبر میں پاور بیٹریوں کی نصب شدہ صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 37.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 36.1 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق چین نے 2022 میں تقریباً 68 لاکھ 90 ہزار نئی توانائی گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 93.4 فیصد زائد ہے۔ نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار ایک برس کی نسبت 96.9 فیصد بڑھ کر تقریباً 70 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہوگئی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی گاڑیوں کی منڈی میں 2022 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 2 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔