• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پاور بیٹری کی پیداوار اگست کے دوران 121 فیصد بڑھ گئیتازترین

September 12, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پاور بیٹریوں کی موجودہ صلاحیت میں اگست کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اس صنعت سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق ملک کی نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی ) کی مارکیٹ میں ترقی سے ہی یہ اضافہ ممکن ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو  موبائل مینو فیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ  نئی توانائی گاڑیوں کے لیے پاور بیٹریوں کی موجودہ صلاحیت گزشتہ سال کے مقابلے میں 121فیصد بڑھ کر مجموعی طور پر 27.8 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) تک پہنچ گئی ہے۔

خاص طور پر نئی توانائی گاڑیوں میں تقریباً 17.2 گیگا واٹ گھنٹے کی لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل آئی ا یف ای پی او فور) بیٹریاں نصب کی گئی تھیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 138.6 فیصد زیادہ ہیں اور یہ ماہانہ مجموعی شرح کا 62 فیصد ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی  مارکیٹ نے اگست میں پیشرفت کی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور ماہ اگست 2021 کے دوران فروخت دوگنا ہو کر6 لاکھ 66 ہزار600 یونٹس ہو گئی۔