• Dublin, United States
  • |
  • Sep, 8th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے ارتھ سائنسز کا افتتاح کردیا گیاتازترین

October 26, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز برائے ارتھ سائنسز (سی پی جے آر سی)کا افتتاح کردیا گیا، جس کا مقصد موسمیاتی آفات کے خلاف سائنس ٹیک تعاون کو فروغ اور ہنر کو پروان چڑھانا ہے۔

سی پی جے آر سی چین اور پاکستان کے درمیان سائنس اور تعلیمی شعبے میں تعاون کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس میں ٹیکٹونکس، حیاتیاتی ماحولیات، ماحولیات، آفات کے خطرات میں کمی اور پائیدار ترقی کے تحقیقی شعبے  شامل ہیں۔ تحقیقی مرکز کے حوالے سے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر شاہد اقبال نے کہا کہ سنٹر کے استعمال کے لیے کیمپس کی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے اور فی الحال یونیورسٹی نے اس کے آپریشن کے لیے ایک عمارت ہمارے سپرد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی اور پائیدار ترقی کے اقدامات سے متعلق سفارشات دے گا۔ شاہد اقبال نے مزید بتایا کہ یہ پاکستان میں تعلیمی اداروں اور نوجوان طلباء کے لیے یہ ایک بہت اچھا موقع ہے  اور وہ  چین کے ارتھ سائنسز کے شعبوں میں جدید تحقیق تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔