• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین پائیدار ترقی کے حصول میں پاکستان کی مدد کرے گا: چینی وزیر خارجہتازترین

August 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے اس کی مدد کرنے کوتیار ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے فون کال پر بات کرتے ہوئے وانگ یی نے جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن بھی ہیں، کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان چٹان کی طرح ٹھوس  آہنی دوستی نے ہر قسم کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین بین الاقوامی حالات اور پاکستان کے اندرونی حالات سے قطع نظر  ہمیشہ کی طرح قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے دفاع، اتحاد و استحکام کو برقرار رکھنے، ترقی کا سفر جاری رکھنے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں بڑا اور فعال کردار ادا کرنےکے لیے پاکستان کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل منتقل ہوئی ہے جو غیر متزلزل اور مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں چین کے مختلف تعاون کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، سی پیک کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون  کے منصوبوں کی تعمیر اور دوطرفہ دوستی کو بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔