• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے، وزارت خا رجہتازترین

August 23, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، تائیوان کے نام نہاد قانون ساز یوآن کی مستقل مبصر کی حیثیت کو ختم کرنے اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کو مستقل مبصر کے طور پر قبول کرنے کے لئے وسطی امریکی پارلیمنٹ کی قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کو سراہتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وانگ وین بن نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کا اصول وقت کے ناقابل تسخیر رجحان کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے عوام کی زبردست حمایت حاصل ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین ایک چین کے اصول کی بنیاد پر وسطی امریکی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔