چین، وسط خزاں تہوار کی تعطیلات میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے بیجنگ کے پارکوں کی سیر کیتازترین
September 13, 2022
بیجنگ (شِنہوا) وسط خزاں تہوار کی پیر کو اختتام پذیر ہونے والی تعطیلات کے دوران تقریباً 31 لاکھ 80 ہزار افراد نے بیجنگ میں پارکوں کی سیر کی۔
بیجنگ میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو اور بیجنگ میونسپل ایڈمنسٹریشن سینٹر آف پارکس کے مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 56 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے مجموعی طور پرآن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی 59 ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ان تقریبات میں پورے چاند کی مدح سرائی کی سرگرمیاں، پھولوں کی نمائشیں اور ثقافتی مظاہروں سمیت بچوں اور والدین کے لئے سائنس کو مقبول بنانے کی سرگرمیاں شامل تھیں۔
وسط خزاں تہوار چینی قمری کیلنڈر پر اگست کا 15 واں دن ہے جوکہ اس سال ہفتہ کو منایا گیا۔
چین میں یہ روایتی طور پر خاندانی اجتماعات کا وقت ہوتا ہے اور اس تہوار کے دوران لوگ عام طور پر مون کیک کھاتے ہیں، پورے چاند کی مدح سرائی کرتے ہیں اور مل کر اچھی فصل کا جشن مناتے ہیں۔