شی آن (شِںہوا) چین۔ وسط ایشیا سربراہ اجلاس مئی میں چین کے صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں ہوگا ۔
چین۔ وسط ایشیا وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس کے اخباری اعلامیہ کے مطابق جون 2022 میں چین ۔ وسط ایشیا وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں تمام فریقین نے چین - وسط ایشیا سربراہ اجلاس کا طریقہ کار طے کرنے پر اتفاق رائے کیا تھا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رواں ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ تمام فریقین کے درمیان اتفاق رائے کے بعد پہلے سربراہ اجلاس کی میزبانی چین کرے گا۔