• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ ویتنام کونئے حالات میں دوستانہ تعاون آگے بڑھانا چاہئے، چینی صدر شی جن پھنگتازترین

December 13, 2023

ہنوئی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کو نئے حالات میں دوستانہ تعاون کی راہ پر مضبوطی سے آگے بڑھنا چاہئے۔

ویتنام کی قومی اسمبلی کے چیئرمین وونگ دین ہیو کے ساتھ اپنی ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے، عملی تعاون کو فروغ دینے اور اختلافات کو حل کرنے کے لئے مناسب طریقے سے کام کرنا چاہئے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین۔ ویتنام کمیونٹی ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان جو اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، دونوں سوشلسٹ ممالک کی یکجہتی، دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کا مثبت اشارہ ہے۔