• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین وبائی امراض کے لیے ملٹی وارننگ میکنزم کو بہتر بنائے گاتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے امراض پر قابو پانے اور تدارک کے قومی ادارے نے  متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر وبائی امراض  کے خلاف ایک سمارٹ مانیٹرنگ اور انتباہی میکنزم کے قیام  کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

ہدایات  کے مطابق 2030 تک وبائی امراض  سے نمٹنے کے لیے تیز رفتار ردعمل کی صلاحیت اور بہترین کارکردگی کا حامل میکنزم  تیار کیاجائے گا جس کے ذریعے وبائی امراض  کا ابتدائی  مرحلے میں پتہ لگانے،سائنسی بنیاد پر تشخیص اور فوری طور پر انتباہ جاری کرنے کی ملک کی صلاحیت کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا۔

ہدایات  میں وبائی امراض کی نگرانی اور انتباہ جاری کرنے میں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ بیماریوں پر کنٹرول اور طبی نگہداشت کے اداروں کی ذمہ داریوں کی بھی وضاحت اور متعدد مانیٹرنگ چینلز کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں کلینک اور لیبارٹری پر مبنی نیٹ ورکس سے لے کر وبائی صورتحال تک ہر چیز کا احاطہ کیا گیا ہے۔