• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین و تیونس کے صدور، وزراءاعظم کا سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

January 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیونس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر اپنے تیونسی ہم منصب قیس سعید کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے کہا کہ چین اور تیونس گہری روایتی دوستی اور 60 برس قبل قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں پائیدار اور مستحکم پیشرفت دیکھ رہے ہیں اور انہیں عالمی منظرنامہ کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو تقویت ملی اور تبادلوں و تعاون سے مختلف شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں چین ۔ عرب ممالک سربراہ اجلاس کے دوران انہوں نے صدر سعید سے ملاقات کی اور جس میں اہم اتفاق رائے ہوا جس سے چین ۔ تیونس تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین۔ تیونس تعلقات میں پیشرفت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تیونسی ہم منصب سعید کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ 60 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیا جائے، دونوں ممالک کی روایتی دوستی کی تجدید ہو اور دو طرفہ دوستانہ تعاون کے تعلقات میں مزید پیشرفت پر زور دیا جاسکے۔

تیونس کے صدر سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ برسوں میں تیونس اور چین نے دیرینہ دوستی اور نتیجہ خیز تعاون کے ساتھ مشترکہ اقدار کو برقرار رکھا ، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور وسعت دینے میں پرعزم رہے اور عالمی و علاقائی امور پر قریبی تعاون میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیونس مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک نئی قسم کی شراکت داری کے فروغ میں چین کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کواعلیٰ سطح تک بڑھایا جاسکے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی تیونس کے وزیراعظم احمد الحشانی کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے اور چین ۔ تیونس دوستانہ تعاون کے تعلقات میں مسلسل پیشرفت کے لئے احمد الحشانی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تیونس کے وزیراعظم احمد الحشانی نے کہا کہ تیونس چین کے ساتھ دوطرفہ دوستی بڑھانے، مختلف شعبوں میں تبادلے و تعاون مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے کام جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔