بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ہنڈوراس کی صدر شیاؤ مارا کاسترو نےدونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پہلی سالگرہ پرایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔
چینی صدر شی نے نشاندہی کی کہ گزشتہ برس مارچ میں چین اور ہنڈوراس نے سفارتی تعلقات قائم کرکے دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ جون میں کاسترو کے چین کے کامیاب سرکاری دورے میں انہوں نے بات چیت کی اور اہم اتفاق رائے پر پہنچ کر دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کی سمت کا تعین کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں دونوں فریقوں نے باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدہ مند اور مشترکہ ترقی کا اصول برقرار رکھا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دوطرفہ تعلقات اعلیٰ سطح کی جانب بڑھیں۔
چینی صدر شی نے کہا کہ وہ ہنڈوراس کی ایک چین اصول پر سختی سے کاربند رہنے کو سراہتے ہیں ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق نے ثابت کردیا ہے کہ چین ۔ ہنڈوراس سفارتی تعلقات کا قیام تاریخی رجحان کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ایک درست سیاسی فیصلہ تھا جو دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین۔ ہنڈوراس تعلقات میں پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کاسترو کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کی پہلی سالگرہ کو باہمی تعاون مستحکم کرنے، ہمہ جہت تعاون وسیع کرنے اور مشترکہ طور پر چین ۔ ہنڈوراس تعلقات کا بہتر مستقبل رقم کرنے کا موقع بنانے کو تیار ہیں۔
ہنڈوراس کی صدر کاسترو نے کہا کہ چین ایک صدیوں پر مشتمل تہذیب اور تاریخی عمل میں اہم کردار کی بدولت دنیا کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور وہ ہنڈوراس کا ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس چین کی اختراعی ترقی میں لگن، عالمی مسائل کے حل تلاش کی کوششوں میں اس کی شرکت اور دنیا بھر میں تحفیف غربت کی کوششوں میں بھرپور تعاون دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہنڈوراس ایک چین اصول پرسختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ ایسے تعلقات استوار کرنے کا خواہشمند ہے جس میں آزادی اور باہمی احترام شامل ہو۔ انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام دیرپا دوستی سے استفادہ کریں گے۔