• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین و ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات، فلسطین اسرائیل تنازعہ پر بات چیتتازترین

October 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر کے ساتھ چین-ملائیشیا تعلقات اور فلسطین-اسرائیل تنازعہ پر بات چیت کی ہے۔

ٹیلی فون ہونے والے گفتگو میں زیمبری نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو علاقائی باہمی روابط کو فروغ دینے، بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی ترقی کے مزید مواقع پیداکرنےکے لیے سازگار ہے۔

زیمبری نے کہا کہ ملائیشیا اگلے سال چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا منتظر ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے بھی فورم کے کامیاب انعقاد میں ملائیشیا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-ملائیشیا کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

فلسطین اسرائیل تنازعہ پر وانگ یی نے کہا کہ چین ہمیشہ امن، بین الاقوامی قانون اور عرب اور اسلامی ممالک کی جائز خواہشات کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے جو بے گناہ شہریوں پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

وانگ نے کہا کہ فلسطین-اسرائیل تنازعہ کی جڑ فلسطینی سرزمین پر مسلسل قبضے اور فلسطینی عوام کے ریاستی مطالبات کو طویل مدت سے نظر انداز کرنے میں موجود ہے۔ وانگ نے مزید کہا کہ فلسطین-اسرائیل تنازعہ کا بنیادی حل یہ ہے کہ  ''دو ریاستی حل" پر عمل درآمد کیا جائے اور فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وانگ نے کہا کہ چین ملائیشیا اور تمام امن پسند ممالک کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔