• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین و امریکہ کا انسداد منشیات ورکنگ گروپ کا آغازتازترین

January 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر وانگ شیاو ہونگ نے امریکی صدر کی نائب معاون اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے نائب مشیر جین ڈسکل کی قیادت میں امریکہ کے ایک انٹر ایجنسی وفد سے بیجنگ میں ملاقات کی اور چین امریکہ کے انسداد منشیات ورکنگ گروپ کے افتتاح کا اعلان کیا۔

وانگ،جو چائنہ نیشنل نارکوٹک کنٹرول کمیٹی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق سربراہان مملکت کی میٹنگ کے اہم اتفاق رائے کو بنیادی اصول، باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر آگے لے کے چلیں گے۔دونوں ملک منشیات پر قابو پانے کے لیے عملی تعاون، ایک دوسرے کے تحفظات کو درست طریقے سے دور کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے اور چین امریکہ کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں مزید کردار اداکریں گے۔

فریقین نے سان فرانسیسکو کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور منشیات پر قابو پانے، قانون کے نفاذ اور سیکورٹی میں عملی تعاون کا ادراک کرنے پر اتفاق کیا۔