• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین و امریکہ کے سینئر فوجی افسروں کے درمیان بات چیت میں تعمیری پیش رفت ہوئی: وزارت دفاعتازترین

December 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارتِ قومی دفاع نے کہا ہے کہ سینئر چینی اور امریکی فوجی افسران کے درمیان حالیہ ویڈیو کال میں تعمیری پیش رفت ہوئی ہے۔

چینی وزارت  دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کے رکن اور سی ایم سی جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لیو ژین لی اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین چارلس براؤن نے  ایک ویڈیو کال پر بات چیت کی۔

وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر دونوں فوجی افسران کے درمیان واضح اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وو نے کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

 تبادلے کے پروگراموں پر وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے قومی دفاعی محکمے رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مناسب وقت پر پیش رفت کا اعلان کریں گے۔