• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ ہنڈوراس سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد تعاون نتیجہ خیز رہا، ترجمانتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین اور ہنڈوراس نے ایک برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے متعدد شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج چین اور ہنڈوراس سفارتی تعلقات کے قیام کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ ایک برس قبل چین اور ہونڈوراس نے ایک چین اصول کی بنیاد پر سفارتی تعلقات قائم کرکے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کیا تھا۔

لین نے مزید کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے معیشت ، تجارت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں مثبت نتائج حاصل کئے۔

انہوں نے کہا کہ چین۔ ہنڈوراس تعلقات میں تیزرفتار ترقی ثابت کرتی ہے کہ چین سے ایک چین اصول کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا اور اس میں پیشرفت کرنا تاریخ اور وقت کے رجحان کے مطابق اور یہ دونوں ممالک اوراس کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہنڈوراس کے ساتھ چین اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے میں ہنڈوراس کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

ترجمان لین جیان نے توقع ظاہر کی کہ دونوں فریقین کی مشترکہ کوششوں سے چین۔ ہنڈوراس دوستی ایک بلند و بالا درخت کی شکل اختیار کرتے ہوئے مزید ثمرات دے گی۔