ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے سے جمعرات کی صبح ایک غیرملکی پرواز جرمن شہر فرینکفرٹ کے لئے روانہ ہوئی۔
یہ نوول کرونا وائرس کے سبب 34 ماہ کے وقفے کے بعد شہر سےبین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا آغاز بھی تھا۔
جرمن فضائی کمپنی کونڈورکی یہ پہلی چارٹرڈ پرواز تھی۔ اگلے مرحلے میں ہیفے اور فرینکفرٹ کے درمیان ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے گی۔
ہیفے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق بین الاقوامی سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مستقبل قریب میں ہیفے کو جنوب مشرقی ایشیا، جاپان اور جنوربی کوریا سے جوڑنے والے مزید بین الاقوامی راستوں کو بتدریج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔