بیجنگ(شِنہوا)چین میں نومبر کے دوران 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں جبکہ کچھ شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
قومی شماریات بیورو نے جمعرات کے روز بتایا کہ نومبر کے دوران 70 میں سے 51 شہروں میں نئے گھروں کی قیمت فروخت گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہو گئی ہے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد 58 تھی۔ مجموعی طور پر 62 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت میں گزشتہ ماہ کے برابر کمی دیکھی گئی ہے۔
پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ ، شنگھائی ، شین ژین اور گوانگ ژو میں نومبر کے دوران نئے گھروں کی قیمت گزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد کم ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گراوٹ کی رفتار گزشتہ ماہ سے 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہو گئی ہے۔
دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے گھروں کی قمیت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں قیمتیں گزشتہ ماہ کے مقابلے 0.3 فیصد کم ہوئی ہیں۔
اس مدت کے دوران پہلے درجے کے 4 شہروں میں دوبارہ فروخت ہونیوالے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دوسرے درجے اور تیسرے درجے کے شہروں میں قیمتیں گزشتہ ماہ کے مقابلے بالترتیب 0.4 فیصد اور 0.5 فیصد کم ہوئی ہیں۔