• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےکاؤنٹی سطح کے علاقوں میں معیاری لازمی تعلیم کا ہدف حاصل کرلیاتازترین

September 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک بھر میں کاؤنٹی سطح کے تمام 2 ہزار895 علاقوں میں معیاری لازمی تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

 وزیر تعلیم ہوائی جن پھینگ نے جمعرات کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  اس کامیابی سے  عوام کی اسکولوں تک رسائی کی بنیادی ضرورت پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی نظام کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔ لازمی تعلیم میں پرائمری اسکول اور مڈل اسکول شامل ہیں۔ وزیرتعلیم کےمطابق پری اسکول ایجوکیشن کے حوالے سے گزشتہ سال کے آخر میں داخلوں کی مجموعی شرح 91.1 فیصد تک  پہنچ گئی جس میں 2012 کے مقابلے میں 26.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔