• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ نیوزی لینڈ تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود بہتر ہوگی، سفیرتازترین

January 29, 2023

ویلنگٹن (شِںہوا) نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے کہا ہے کہ چین اور نیوزی لینڈ خرگوش کے سال میں معاشی اور سماجی ترقی کے فروغ بارے زیادہ سے زیادہ اور تیز تر کوششیں کریں گے۔

چینی سفیر نے چینی نئے سال پر منعقدہ ایک ضیافت سے خطاب میں کہا  ان کی خواہش ہے کہ چین ۔ نیوزی لینڈ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں بہتر خدمات انجام دیتے رہیں۔

وانگ نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ میں آباد تمام نسل کے باشندوں کی جانب سے روایتی چینی ثقافت میں بے پناہ دلچسپی سے بے حد متاثر ہیں۔ چینی نیا سال نیوزی لینڈ کے کثیر النسلی ثقافتی معاشرے کا لازم حصہ بن گیا ہے۔

ضیافت کا اہتمام نیوزی لینڈ چائنہ دوستی سوسائٹی کی ویلنگٹن شاخ نے کیا تھا۔