ولنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں جمعہ کی رات چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ اور نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے مصنف، سماجی اصلاح پرست اور ماہر تعلیم ریوی ایلی کا 125واں یوم پیدائش منایا گیا۔
ریوی ایلی نے 1987ء میں بیجنگ میں اپنی موت سے قبل چین میں 60 سال گزارے اور کام کیا۔
جنوبی جزیرے کے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ اور چینی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے دوران کرائسٹ چرچ میں چینی قونصل جنرل ہی ینگ نے کہا کہ ریوی ایلی نے چین اور نیوزی لینڈ دونوں کیلئے ایک قیمتی روحانی میراث چھوڑی ہے جسے نئے دور میں بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال چین ۔ نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو ایک اہم سنگ میل ہے، مزید بتایا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور نیوزی لینڈ نے باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط اور اقتصادی و تجارتی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔