• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےیاؤ گان۔ 34 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کر دیاتازترین

November 15, 2022

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے شمال مغرب میں  واقع  جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے یاؤ گان۔ 34  سیریز کا ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا میابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

یاؤ گان-34 صفر تین سیٹلائٹ کو  لانگ مارچ-سی 4 راکٹ کے ذریعے منگل کی صبح 9بجکر 38 منٹ (بیجنگ  وقت کے مطابق ) پرخلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے طے شدہ  مدار میں داخل ہوا۔

اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ  اور آفات سے بچاؤ اوراس میں کمی  جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیرئر راکٹ سیر یز کی پروازکا 450 واں مشن تھا۔