• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نئی صنعت کاری کے فروغ میں تیزی لائے گا، وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجیتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی جن ژوانگ لونگ نے کہا ہے کہ  چینی جدید یت کی ترقی  کو ٹھوس مدد فراہم کر نے کیلئے چین نئی صنعت کاری کو  تیزی سے فروغ دینے کی کوششوں پر غور کر رہا ہے۔

جن نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ  چین  جدید صنعتی نظام کی ترقی کو تیز کرے گا جس میں جدید مینوفیکچرنگ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حقیقی معیشت اور ڈیجیٹل معیشت کے گہرے انضمام کو فروغ دے گا، صنعتی اور سپلائی چینز کی لچک اور سلامتی کو بہتر بنائے گا  اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  چین  مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجیکل اپ گریڈنگ اور بڑے پیمانے پر آلات کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے لائے  گا اور ذہین منسلک نئی توانائی   گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں جیسے شعبوں میں پوری صنعتی چینز کی مسابقت میں اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ترقی کے انجن جیسے بائیو مینوفیکچرنگ، کمرشل ایرو سپیس اور کم اونچائی پر معاشی سرگرمیوں ، نئے شعبوں بشمول انسانی روبوٹ، 6 جی اور جوہری سطح کی مینوفیکچرنگ کو ترقی دی جائے گی۔

جن نے کہا کہ چین کی ڈیجیٹل صنعت کو 2023 میں 325 کھرب  یوان (تقریبا 45.7 کھرب  امریکی ڈالر) کی کل آمدنی  ہوئی جبکہ  چین مینوفیکچرنگ  صنعت کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرے گا، مصنوعی ذہانت کے ذریعہ فعال نئی صنعت کاری کو فروغ دے گا  اور مربوط سرکٹ  صنعتی سافٹ ویئر اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی ایک نئی  جنریشن تیار کرے گا۔

انہوں نے  کہا کہ ملک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن  صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، فائیو جی، گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورکس اور موبائل انٹرنیٹ آف تھنگز کی ایپلی کیشن کو فروغ دے گا۔

جن نے نشاندہی کی کہ اگرچہ چین نے ایک بڑے پیمانے پر  جامع اور مسابقتی صنعتی نظام تعمیر کیا ہے  لیکن بیرونی ماحول میں تبدیلیوں کے منفی اثرات میں اضافہ ہو رہاہے اور کلیدی اور بنیادی ٹیکنالوجیز کو دوسروں کے ذریعہ کنٹرول کرنے اور کمزور صنعتی بنیاد جیسے مسائل ابھی تک بنیادی طور پر حل طلب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اور سپلائی چینز کی لچک اور حفاظت کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔   

انہوں نے کہا کہ  چین مربوط سرکٹس اور طبی سازوسامان جیسے کلیدی شعبوں میں آزاد اور قابل کنٹرول صنعتی اور سپلائی چینز کی تعمیر کی کوششوں کو تیز کرے گا۔