• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، نئے مرکز میں 12 ہزار سے زائد مقامی آبی حیات بحافظت موجودتازترین

January 05, 2023

نان چھانگ (شِنہوا) دریائے یانگسی اور چین میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے ایک آبی حیات تحفظ مرکز نے کام شروع کردیا ہے۔

یہ مرکز مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ کی کاؤنٹی ہوکو میں واقع ہے۔

اس مرکز میں دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل میں پائے جانے والی 12 ہزار سے زائد آبی حیات  رکھی گئی ہے۔

یہاں محفوظ شدہ اقسام میں چینی اسٹرجن جیسی وہ نایاب اقسام بھی شامل ہیں جنہیں اول درجے کے ریاستی تحفظ کا درجہ حاصل ہے۔ 

مرکز کی ماہرین ٹیم کے سربراہ ما گوانگ کے مطابق یہ سائنس کو مقبول بنانے والے تعلیمی ادارے کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

 اس کے علاوہ یہ مرکز مصنوعی افزائش نسل، تحفظ و بچاؤ کے کام اور مقامی آبی حیات پر تحقیق بھی کرتا ہے۔