بیجنگ (شِنہوا) چین میں نچلی سطح کے کلینکس ملک کے ہسپتالوں میں بخار کے آنے والے مجموعی مریضوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ کا علاج کر نے میں مصروف ہیں جو نوول کروناوائرس کے خلاف پہلی دفاعی لائن کا کردار نبھا رہے ہیں۔
ریاستی کونسل کے نوول کرونا وائرس کے خلاف مشترکہ روک تھام اور کنٹرول کے طریقہ کارنے کہا ہے کہ اس وقت ٹاؤن شپ اور کمیونٹی کی سطح پر 98.7 فیصد ہسپتالوں میں بخار کے کلینک موجود ہیں ۔
چین نے کمزور گرو ہوں کے لیے ابتدائی مراحل میں صحت کی خدمات اور نوول کرونا وائرس کے ردعمل کو یقینی بنانے کے بارے ایک مراسلہ جاری کیا۔
اس کے تحت صحت کے نیٹ ورک اور بخار کے کلینک کی تعمیر اور نچلی سطح کے طبی اداروں میں طبی عملے، ادویات اور آلات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے ۔
قومی صحت کمیشن کے ایک اہلکار نی چھون لی نے اس بات کا ذکر کیا کہ ابتدائی صحت کا تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ موجودہ نچلی سطح پر نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اہم امور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی کام جلد پتہ لگانا، شناخت، مداخلت اور مریضوں کو مزید علاج کے لئے ریفر کرنے کے اقدامات کی انجام دہی ہے۔