• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ناروے وزرائے خارجہ مذاکرات ، باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

February 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  بیجنگ میں ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ اس سال چین اور ناروے کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید پختہ اور لچکدار ہو گئے ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ناروے کی حکومت کے ایک چین اصول پر کاربند رہنے اور چین کے ساتھ اپنی دوستی کو سراہتا ہے  جبکہ اگلے مرحلے میں چین-ناروے تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کی غرض سے درست  نقطہ نظر کو برقرار رکھنے سمیت عملی تعاون کو وسعت دینے اور کثیرالجہتی  تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے کہا کہ ناروے ایک چین پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور وہ تعمیری بات چیت کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کا حامی اور مشترکہ طور پر ایک ایسی دنیا کی تعمیر کا حامی ہے جو  پرامن، خوشحال اور سب کے لیے فائدہ مند ہو۔ 

انہوں نے ناروے کی جانب سے چین کی طرف سے اپنے ترقی کے ماڈل میں تبدیلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ناروے موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

دونوں فریقین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔