• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے زلزلے سے متاثرہ شام کے لئے 3 ہزار 500 ٹن سے زائد اناج عطیہ کر دیاتازترین

June 12, 2023

دمشق (شِنہوا) چین نے شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلوں کے بعد جنگ زدہ ملک کی بحالی میں مدد کے لیے 3 ہزار 500 ٹن سے زائد اناج عطیہ کیا ہے۔

شامی عرب ہلال احمر (ایس اے آر سی) کے صدر خالد ہبوبتی اور شام میں چین کے سفیر شی ہونگ وی نے دمشق میں ایس اے آر سی کے ہیڈ کوارٹر میں2 ہزار 336ٹن گندم اور 1 ہزار 180ٹن چاول کی پانچ کھیپوں کی حوالگی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران ہبوبتی نے شام کے عوام اور ایس اے آر سی کی طرف سے چین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کے انسانی بحران کے دوران مدد کی پیش کش کی۔ زلزلوں نے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور ہزاروں افراد کو بے گھر کیا۔

چینی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ چین، شام کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا اور ملک میں تعمیر نو کے عمل کا حصہ بنے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ شامی عوام زلزلے کے اثرات پر جلد قابو پا لیں گے۔

6فروری کو ترکی اور ہمسایہ ملک شام میں آنے والے طاقتور زلزلوں کے بعد سے  چین دونوں ممالک کی مدد میں فعال طور پر شامل رہا ہے۔

چین نے فروری میں شام کو امداد کی دو کھیپیں عطیہ کی تھیں جن میں 80 ٹن طبی سامان اور زلزلے سے بچاؤ کے لیے خیمے، کمبل، کپڑے اور خوراک جیسی دیگر اشیاء شامل تھیں۔ 

چین نے مئی میں شام کو 225 پری فیبریکیٹڈ مکانات عطیہ کیے تھے۔