• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے صوبہ شان ڈونگ میں کاربن میں کمی کو فروغ دینے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دیتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل نے ملک کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ماحول دوست ، کاربن میں کمی کو فروغ دینے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی ہے جس کا مقصد ترقی کے روایتی ذرائع کو اپ گریڈ کرکے نئے ترقیاتی ماڈلز کی تلاش میں صوبے کی مدد کرنا ہے۔

گائیڈ لائن کے مطابق 2027ء تک شان ڈونگ کو ماحول دوست ، کم کارکن اور تیزرفتار ترقی کا پائلٹ زون بنانے کیلئے اہم پیش رفت کی جانی چاہیے جس کیلئے کلیدی صنعتوں میں توانائی کے موثراستعمال اور کلیدی کاروباری اداروں کو قومی سطح پر سرفہرست پوزیشن پر پہنچایا جائے گا۔

گائیڈلائن میں کہا گیا کہ صوبے کے توانائی اور صنعتی ڈھانچے میں نمایاں بہتری لائی جائے گی اور 2027ء تک صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو جامع طور پر فروغ دیا جائیگا۔