• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سمندری ماحولیاتی تحفظ کو بڑھانے کی مہم شروع کردیتازترین

November 03, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ایک خصوصی قانون کے نفاذ کی مہم شروع کردی گئی ہے جس کا مقصد سمندری ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کی ترقی اور اس کا استعمال بڑھانا ہے۔

اس مہم کو  نیلا سمندر 2022 کا نام دیا گیا اور یہ چائنہ کوسٹ گارڈ، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت ماحولیات و حیاتیات اور قومی جنگلات اور سبزہ گاہ انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شروع کی ہے۔

رواں سال آپریشن کے دوران سمندری ریت نکالنے ، اس کی نقل وحمل، سمندر میں فضلہ پھینکنے اور دیگر امور جیسے سمندری ریت کی غیرقانونی کان کنی، تیل کے اخراج سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

حکام نے عوام سے کہا ہے کہ اس بارے میں کسی قسم کی اطلاع چائنہ کوسٹ گارڈ کی ہنگامی ہاٹ لائن  یا دیگر ذرائع سے دیں۔