بیجنگ (شِنہوا) قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلہ سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی تعمیر نو کے لئے 7 کروڑ یوآن (تقریباً 98 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں۔
سیچھوان میں 5 ستمبر کو لوڈنگ کاؤنٹی اور اس کے قریبی علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ 11 ستمبر تک زلزلے سے93 افراد ہلاک ہوئے تھے۔