• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر تیز کردیتازترین

January 19, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے توانائی کی کھپت کا ڈھانچہ اور انتظام بہتر بنانے کے ساتھ سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر تیز کردی ہے۔

ریاستی کونسل کے اطلاعات دفتر سے "نئے دور میں چین کی سبزترقی" کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق ملک نے خصوصی ریلوے لائنوں کی تعمیر تیز کردی ہے۔

مال بردار نقل و حمل کو سڑک سے ریلوے اور آبی راستے پر منتقل کرنے کو فروغ دیا ہے اور انٹرماڈل ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی ۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین میں 2021 کے دوران ریلوے اور آبی راستے سے مال برداری کا حجم مجموعی طور پر 24.56 فیصد تھاجو 2012 کی نسبت 3.85 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ چین نے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سبز تبدیلی کو بھی فروغ دیا  ہے۔2021 کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد 78 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی جو عالمی تعداد کا تقریباً نصف ہے۔