• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے سائبر سیکیورٹی بارے شعور کو فروغ دینے کی ملک گیر مہم شروع کر دیتازترین

September 05, 2022

ہیفے (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں چائنہ سائبر سیکیورٹی ویک 2022 شروع ہوگیا۔

یہ ایونٹ 11 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر میں آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیاں ہوں گی۔

رواں سال کے سائبر سیکیورٹی ویک میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ " ایک محفوظ سائبر اسپیس ماحول مہیا کیا جائے جس پر لوگ بھروسہ کرسکیں"۔

سائبرسیکیورٹی موضوع پر مبنی نمائش کا رقبہ 20 ہزار مربع میٹرز ہے اور اس میں 60 سے زائد کمپنیاں اور ادارے شرکت کررہے ہیں۔

کچھ گاڑی ساز کمپنیوں کو پہلی مرتبہ نمائش میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ موقع پر مظاہروں کی مدد سے گاڑیوں کی ڈیٹا سیکیورٹی بارے عوام میں شعور پیدا کیا جاسکے۔

سائبر سیکیورٹی ویک میں 9 فورمز منعقد ہوں گے جن میں سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجیز، نوعمر بچوں کے لئے سائبرسیکیورٹی، گاڑیوں کی ڈیٹا سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور ذاتی ڈیٹا کی حفاطت جیسے مختلف موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سائبر سیکیورٹی بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آبادیوں، کیمپس، دیہات اور کاروباری اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی چین میں انٹرنیٹ ترقی بارے ایک رپورٹ کے مطابق جون تک چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.05 ارب ہوگئی تھی جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کا تناسب 74.4 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

چین میں پہلے سائبر سیکیورٹی ویک کا انعقاد 2014 میں ہوا تھا۔