بیجنگ (شِنہوا) چین نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2021-2025) کے دوران روایتی چینی طب (ٹی سی ایم ) کی ترقی میں معلومات اور ٹیکنالوجی کے کردار کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی اقدامات کیے ہیں۔
روایتی چینی طب کی قومی انتظامیہ کے جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق 2025 تک روایتی چینی طب کا ایک معلوماتی نظام قائم کیا جائے گا جو چین کے طبی اور صحت کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گا جبکہ اس کا مقصد عوام کو مزید فوائد اور سہولت فراہم کرنا ہے ۔
یہ منصوبہ ملک بھر میں روایتی چینی طب کے جدید ہسپتالوں کے قیام اور روایتی چینی ادوایات کی آن لائن فارمیسز اور طبی خدمات کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
منصوبے کے مطابق روایتی چینی طب کے ہسپتالوں کے درمیان مریضوں کی آسانی کے ساتھ منتقلی ، لیبارٹریوں اور معائنہ جاتی رپورٹس کی باہمی شناخت اور اشتراک اور دیگر خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔