• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے پانی و مٹی کے تحفظ کے استحکام کے لئے رہنما اصول جاری کردیئےتازترین

January 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نئے دور میں ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لئے پانی اور مٹی کا تحفظ مستحکم کرنے بارے رہنما اصول جاری کردیئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل جنرل دفاتر کے مشترکہ طور پر جاری کردہ رہنما اصول میں 2025 اور 2035  تک پانی و مٹی کا تحفظ محفوظ بنانے بارے چین کے اہداف کی تفصیل دی گئی ہے۔

چین 2025 تک مٹی و پانی کے تحفظ کا اپنا ادارہ جاتی میکانزم اور نظام بہتر بنائے گا اور انتظامی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔

اس کے علاوہ اہم علاقوں میں انسانی سرگرمیوں کے سبب مٹی کے کٹاؤ کو مئو ثر طریقے سے کنٹرول کیا جا ئے گا تاکہ ملک کے73 فیصد علاقے میں مٹی کا کٹاؤ نہ ہو۔

دستاویز کے مطابق سال 2035 تک پانی اور مٹی کے تحفظ کا ایک منظم، مربوط اور موثر نظام تشکیل دیا جائے گا۔ مٹی کے کٹاؤ میں انسانی عمل دخل پر مکمل قابو پایا جائے گا۔ اہم علاقوں میں مٹی کی جامع مرمت ہوگی اور اس تاریخ تک ملک کا 75 فیصد رقبہ مٹی کے کٹاؤ کے بغیر ہونا چاہیے۔

اس میں مقامات پر مٹی کا کٹاؤ روکنے، اس پر قابو پانے ، اہم علاقوں میں تحفظ اور بحالی کا کام تیز کرنے اور قانون کے تحت مٹی کے کٹاؤ میں انسانی عمل دخل پر نگرانی بڑھانے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔