• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاتازترین

October 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے آئندہ 2026 فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے لیے 26 کھلاڑیوں کے  ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں کئی نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

چینی ٹیم کے ہیڈ کوچ الیگزینڈر جانکووچ نے خاص طور پران نو کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جنہوں نے حال ہی میں ہانگژو ایشین گیمز میں کوارٹر فائنل میں حصہ لیا ۔ ان میں سے باصلاحیت نوجوان  فانگ ہاؤ، ہی یوپھنگ، اور یلجان شنار کے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کی توقع ہے۔

اسکے علاوہ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں  تیانجن جن مین ٹائیگرز سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سینٹر فارورڈ شی وی جُن شامل ہیں جو قومی ٹیم کے لیے ایک اور نیا چہرہ ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے واحد فٹبالر 23 سالہ سینٹر بیک وو شاؤکونگ ہیں جو ترکیہ کی دوسرے درجے کی لیگ میں گینسلربریلیجک ایس کے  کے لیے کھیلتے ہیں۔

ڈائی وی جُن (دائیں جانب دوسرے) ہانگژو ایشین گیمز میں میانمار کے خلاف مردوں کے فٹ بال گروپ اے راؤنڈ میچ کے دوران گول کرنے پر جشن منا رہے ہیں۔(شِںہوا)

چینی ٹیم نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے وارم اپ کے طور پردالیان میں بالترتیب 10 اور 16 اکتوبر کو ویتنام اور ازبکستان کے خلاف دو دوستانہ میچز کھیلے گی۔