بیجنگ(شِنہوا)چین نے ورچوئل رئیلٹی(وی آر) میں ترقی کو فروغ دینے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور 4 متعلقہ محکموں کی طرف سے منگل کے روز مشترکہ طور پر جاری کردہ پلان کے مطابق 2026ء تک متعلقہ ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر، اور ایپلیکیشنز سمیت چین کی ورچوئل رئیلٹی انڈسٹری کا مجموعی پیمانہ 3 کھرب 50 ارب یوآن(تقریبا48 ارب 56 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گا۔
دریں اثناء اس منصوبے کا مقصد مضبوط اختراعی صلاحیت اور صنعتی اثر و رسوخ کے حامل 100 کاروباری اداروں کو تیار کرنا ہے جبکہ وی آر ٹرمینل کی فروخت کا مقصد سرفہرست 2 کروڑ 50 لاکھ یونٹس کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ چین نے اس شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے علاقائی اثر و رسوخ کے ساتھ 10 سرکردہ وی آر صنعتی کلسٹرز اور10 صنعتی پبلک سروس پلیٹ فارم بنانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔
منصوبے کے مطابق 2026ء تک کلیدی ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز میں بھی پیش رفت کی جائے گی۔