• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے وبا سے متاثرہ مائیکرواور چھوٹے کاروبار کے لیے قرض ادائیگی موخرکردیتازترین

November 15, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے وبا سے متاثرہ ملک کی چھوٹی مارکیٹ کے اداروں کے لیے قرض کی ادائیگی کو موخرکر دیا ہے۔ملک کے مرکزی بینک اور پانچ دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے پیر کو مشترکہ طور پر جاری ایک سرکلر کے مطابق 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں کو دیئے گئے قرضوں پر اصل اور سود کی ادائیگی کو زیادہ سے زیادہ 30 جون 2023 تک موخر کیاجاسکتا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک بینکنگ سسٹم میں معقول حد تک لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مانیٹری پالیسی ٹول کٹس کا جامع استعمال کرے گا اور مالیاتی ریگولیٹرز کو کہا گیا ہے کہ چھوٹے اور مائیکرو کاروباروں کے غیر فعال قرضوں کی واپسی کے لیے ڈیفرینشیئل پالیسیاں لاگو کرنی چاہیے۔ سرکلر کے مطابق، حکومتی فنانسنگ کے گارنٹی اداروں کی گارنٹی کی مدت بڑھانے اور ضرورت مند کاروباری اداروں کے لیے کریڈٹ سپورٹ فراہم کرنے کی جانب حوصلہ افزائی کی جائے گی۔