جیوچھوان(شِنہوا) چین نے ملک کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔یاوگان-33 02 نامی
سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-4 سی کیرئیرراکٹ کے ذریعے ہفتہ کی صبح7 بج کر44منٹ(بیجنگ ٹائم) پر لانچ کیا گیا جو اپنے مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہو گیا۔ سیٹلائٹ کو سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ اور آفات سے بچا اور امداد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹ کا یہ 435 واں فلائٹ مشن تھا۔